دنیا - 05 دسمبر 2025
کرسٹیانو رونالڈو کا انسانیت بھرا انداز؛ چھوٹی بچی کو مفلر پہنا کر دل جیت لیے
کھیل - 03 دسمبر 2025
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نہ صرف اپنی غیر معمولی کارکردگی بلکہ اپنے محبت بھرے اور انسان دوست رویّے کے باعث بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے النصر کے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ نے بھی شیئر کیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم لائن اپ کے دوران رونالڈو اپنے آگے کھڑی ایک ننھی بچی کے گلے میں شفقت سے اپنا مفلر ڈال رہے ہیں۔ اس خوبصورت لمحے پر بچی کے چہرے پر حیرت اور خوشی کے جذبات نمایاں نظر آتے ہیں۔
اس سے قبل بھی رونالڈو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک شاندار اوور ہیڈ بائی سائیکل کک کے ذریعے گول کیا تھا، جس نے شائقین کو حیران کر دیا تھا۔
40 سالہ فٹبالر نے یہ بہترین گول میچ کے 96ویں منٹ میں کیا، جب عام طور پر کھلاڑی تھکن کا شکار ہوتے ہیں، اور یہ ان کی غیر معمولی فٹنس کا ثبوت ہے۔
یہ ان کے کیریئر کا 954واں گول تھا اور اسے اس سیزن کے بہترین گولز میں شمار کیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

