پاکستان - 03 مارچ 2026
ایلون مسک کی پیشگوئی: 5 سے 10 سال میں جنگ ناگزیر، سوشل میڈیا پر ہلچل
دنیا - 03 دسمبر 2025
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر مگر چونکا دینے والی ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ پانچ سے دس سال کے اندر جنگ ناگزیر ہو سکتی ہے۔
مسک نے کسی مخصوص خطے یا وجوہات کا ذکر نہیں کیا، جس سے صارفین میں تجسس اور قیاس آرائیوں کا طوفان برپا ہو گیا۔ یہ تبصرہ ایک گفتگو کے جواب میں سامنے آیا، جس میں ہنٹر ایش نے کہا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے باعث بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
ایلون مسک کے اس بیان کو سمجھنے کے لیے ان کی کمپنی xAI کے چیٹ بوٹ گروک (Grok) سے سوال کیا گیا، جس نے واضح کیا کہ مسک نے تفصیل نہیں دی لیکن ممکنہ خطرات میں بین الاقوامی تنازعات، داخلی خانہ جنگیاں اور سیاسی انتشار شامل ہو سکتے ہیں۔
دیکھیں

