اورنگی ٹاؤن: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے بعد مشتعل عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر آگ لگا دی

news-banner

پاکستان - 03 دسمبر 2025

کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں ایک شہری کے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل ہونے کے واقعے کے بعد مشتعل عوام نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کرنے کے بعد آگ لگا دی۔

 

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سیکٹر سیون ایف بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، جہاں عبدالحنان نامی شہری ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ 

 

واقعے کے بعد ہجوم نے ڈاکو کو پکڑ کر بجلی کے کھمبے سے باندھا، تشدد کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

غفلت برتنے پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کو معطل کر کے ہیڈ کوارٹر ویسٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ویڈیو کی بنیاد پر تین مقدمات درج کیے گئے ہیں:

 

  1. عبدالحنان کے قتل کا مقدمہ، جس میں ڈکیتی اور دیگر دفعات شامل ہیں۔
  2.  
  3. ہلاک ڈاکو کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے کا مقدمہ۔
  4.  
  5. پولیس کی مدعیت میں ہجوم کے 30 سے 35 افراد کے خلاف مقدمہ، جس میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد ولد زرین داد کے نام سے کی گئی۔
  6.  

پولیس نے کہا کہ موبائل فون کی ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔