تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
صبا فیصل کی بیوٹی ٹریٹمنٹس کی ویڈیوز وائرل، صارفین کی رائے میں تقسیم
انٹرٹینمنٹ - 03 دسمبر 2025
نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کی بیوٹی ٹریٹمنٹس اور کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین نے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا: "خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟" جبکہ وقار علی نے کہا: "ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔"
دوسری جانب، صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی حمایت کی اور کہا کہ اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کاسمیٹک پروسیجرز کروانا کسی بھی طرح غلط نہیں۔ ایک صارف نے لکھا: "اگر ہمارے پاس اتنے وسائل ہوتے تو ہم بھی یہ سب کرواتے۔"
صبا فیصل ماضی میں بھی اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ بہتر اور پرکشش نظر آنے کے لیے میک اپ اور بیوٹی پروسیجرز کا سہارا لیتی ہیں، اور ان کے مطابق ہر فرد کو اپنی پسند کے مطابق فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ صبا فیصل نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں جیسے در شہوار، لشکر، باغی، ہمسفر، گھسی پٹی محبت، سرِ راہ، خدا اور محبت، حبس، کہیں دیپ جلے، کھائی، ذرا یاد کر، اور محبت تم سے نفرت میں اپنی بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کی ہے۔
دیکھیں

