دنیا - 05 دسمبر 2025
غیر رجسٹرڈ وی پی این قومی سلامتی کے لیے خطرہ، سیکیورٹی ماہرین کی وارننگ
تازہ ترین - 03 دسمبر 2025
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ اور غیر مصدقہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPN) کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ VPN دہشتگردوں، جرائم پیشہ افراد اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے لیے شناخت چھپانے اور غیر قانونی مواصلات کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مفت اور غیر مصدقہ VPN سروسز صارفین کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں، اور ان کے ذریعے اربوں روپے کا ڈیٹا بیرون ملک منتقل ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے، جس سے ملکی خزانے پر دباؤ بڑھتا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے کہا ہے کہ غیر قانونی یو آر ایلز اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو مسلسل بلاک کیا جا رہا ہے، اور صرف رجسٹرڈ VPN سروسز کے استعمال کو فروغ دینا قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
سیکیورٹی ماہرین نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ VPN کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو رہی ہے، حملوں کی منصوبہ بندی آسان ہو گئی ہے، اور گمراہ کن مواد پھیلانا بھی ممکن ہو رہا ہے، جس کا تدارک ناگزیر ہے۔
بین الاقوامی سطح پر بھی اس رجحان پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھارت میں VPN سروسز کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے کچھ اضلاع میں سیکیورڈ وجوہات کی بنیاد پر VPN سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔
پاکستان میں قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے صرف PTA سے منظور شدہ اور رجسٹرڈ VPN کے استعمال کو یقینی بنانا مؤثر حل سمجھا جا رہا ہے۔
دیکھیں

