تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی سروس میں عالمی خلل، صارفین پریشان
تازہ ترین - 03 دسمبر 2025
دنیا بھر میں اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی سروس اچانک متاثر ہونے کے باعث لاکھوں صارفین پریشان ہو گئے۔ گزشتہ روز (منگل) صارفین نے عالمی سطح پر سروس تک رسائی میں شدید مشکلات کی شکایات کیں۔
ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 39 ہزار سے زائد صارفین نے سروس میں خرابی رپورٹ کی، جن میں 92 فیصد نے چیٹ جی پی ٹی، 7 فیصد نے اوپن اے آئی کی ویب سائٹ، اور 1 فیصد نے اے پی آئی تک رسائی متاثر ہونے کی نشاندہی کی۔
صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سروس بالکل جواب نہیں دے رہی اور ہمیشہ لوڈنگ پر رہتی ہے۔ کچھ صارفین نے اس صورتحال پر شکایت کرنے والے طلبہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
تقریباً 20 منٹ بعد مسئلہ حل ہونا شروع ہوا اور صارفین نے دعویٰ کیا کہ سروس دوبارہ کام کرنے لگی ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنی سٹیٹس پیج پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی بڑھتے ہوئے ایرر ریٹس کا جائزہ لے رہی ہے اور مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کر لیے گئے ہیں، جبکہ صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
دیکھیں

