پاکستان - 10 مارچ 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں 300 ملین ڈالر کا بڑا معاہدہ
کاروبار - 03 دسمبر 2025
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے توانائی کے شعبے میں اپنی شراکت داری کو نئی سطح پر لے جاتے ہوئے ایک اہم معاہدہ کر لیا ہے۔
منگل کے روز ترک پیٹرولیم اوورسیز کمپنی (TPOC) نے پاکستان میں پانچ آئل کنسیشن بلاکس کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے، جن میں تین آف شور جبکہ دو آن شور بلاکس شامل ہیں۔
یہ معاہدے پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ٹی پی او سی کی باضابطہ شمولیت کا آغاز ہیں، جس کے نتیجے میں 300 ملین امریکی ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ اس تعاون کے تحت کمپنی ملک کی بڑی ای اینڈ پی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
دستخط کی یہ تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپارسلان بایراکتار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں تیل اور توانائی کے وفاقی وزراء سمیت سینئر حکومتی حکام بھی موجود تھے، جسے دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
دیکھیں

