Business
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں عارضی وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جو رواں سال 8 اپریل کے بعد ایک ہی روز میں سب سے بڑی گراوٹ قرار دی جا رہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 11.3 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 85.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل تقریباً 7 فیصد سستا ہو کر 82.61 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے کے بعد سامنے آئی، جس سے سرمایہ کاروں کے سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی۔