نیشنل گیمز: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم جیولن تھرو میں دکھائیں گے اپنی صلاحیتیں

news-banner

کھیل - 03 دسمبر 2025

نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی حصہ لیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق ریاض میں منعقدہ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کل اپنے کوچ سلمان بٹ کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔

 

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنے والے محمد یاسر سلطان بھی نیشنل گیمز میں حصہ لیں گے۔ دونوں کھلاڑی واپڈا سے تعلق رکھتے ہیں اور سخت حریف کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

 

نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، جہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری باقاعدہ افتتاح کا اعلان کریں گے۔

 

جیولن تھرو کا ایونٹ 8 دسمبر کو ہوگا، جس میں ارشد ندیم اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے اور اپنے محکمے کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔