سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع، پاکستان کا ادائیگی توازن بہتر

news-banner

کاروبار - 08 دسمبر 2025

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے ملک کے ادائیگی توازن میں بہتری آئی ہے۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 کی جاری سہ ماہی میں پاکستان کی مجموعی بیرونی ادائیگیاں ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک کم ہو گئی ہیں، جو اس سے قبل 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھی۔

 

یہ رقم سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کو بھی شامل کرتی ہے، جس کی مدت میں یہ پاکستان کے لیے مسلسل تیسری بار توسیع کی گئی ہے، پچھلے تین سالوں یعنی 2022، 2023 اور 2024 میں ہر سال ایک سال کی توسیع کی جا چکی ہے۔

 

توسیع کے نتیجے میں ملک کی ادائیگی کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے اور موجودہ سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا حجم قابلِ ذکر حد تک کم ہوا ہے۔