World

برطانیہ: لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا

برطانیہ: لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا
۲۸۰ دن پہلے

برطانیہ میں دو افغان شہریوں کو ایک 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

 برطانوی میڈیا کے مطابق 17 سالہ جان جہانزیب کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے۔

 

واقعہ رواں برس مئی میں پیش آیا، جب ملزمان نے لیمنگٹن کے ایک پارک سے نشے کی حالت میں موجود لڑکی کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

 

 عدالت میں ملزمان کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو بھی پیش کی گئی۔

 

عدالت کے شواہد کی بنیاد پر جج نے سزا سنائی اور فیصلہ کیا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں ملزمان کو ملک بدر کیا جائے گا۔ 

 

دونوں ملزمان گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں