ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ جان سینا نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا

news-banner

کھیل - 14 دسمبر 2025

ڈبلیو ڈبلیو ای کے عظیم ریسلر اور 17 مرتبہ کے ورلڈ چیمپئن جان سینا نے واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سنیچر نائٹس مین ایونٹ میں اپنے شاندار ریسلنگ کیریئر کا باضابطہ اختتام کر دیا۔

 

اپنے آخری مقابلے میں جان سینا کا سامنا آسٹریا کے معروف ریسلر گنتر سے ہوا۔ تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں دونوں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں ایک مرحلے پر جان سینا فتح کے قریب دکھائی دیے۔

 

 تاہم گنتر کے مسلسل سلیپر ہولڈ کے باعث جان سینا ٹیپ آؤٹ کرنے پر مجبور ہو گئے، جس پر شائقین حیرت اور مایوسی کا شکار ہو گئے۔

 

میچ کے بعد جان سینا نے علامتی طور پر اپنے جوتے، آرم بینڈ اور کلائی بینڈ رنگ میں رکھ دیے، جو ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کی واضح علامت ہے۔

 

 اس موقع پر شائقین اور ساتھی ریسلرز نے کھڑے ہو کر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

 

رنگ سے رخصت ہوتے ہوئے جان سینا نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اتنے برس آپ کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز رہا۔