ایپل کے آئندہ فولڈ ایبل فون “آئی فون فولڈ” کی ڈسپلے اور کیمرہ سیٹ اپ کی نئی تفصیلات لیک

news-banner

تازہ ترین - 17 دسمبر 2025

ایپل کے نئے فولڈ ایبل فون “آئی فون فولڈ” کے بارے میں دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

 

 توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل اگلے سال اس مارکیٹ میں داخل ہو جائے گا، تاہم اس کے حتمی نام کی ابھی تک کوئی آفیشل تصدیق نہیں ہوئی۔

 

لیک معلومات کے مطابق، آئی فون فولڈ میں بائیو میٹرک تصدیق کے لیے سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر استعمال کیا جائے گا، اور فیس آئی ڈی یا انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

 

 ڈیوائس بک اسٹائل فولڈ ایبل ڈیزائن کی حامل ہوگی۔

 

مرکزی فولڈنگ ڈسپلے کی سائز 7.58 انچ ہوگی اور اس میں انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ بھی موجود ہوگا۔

 

 بیرونی کور سکرین کی پیمائش 5.25 انچ ہوگی اور اس میں فرنٹ کیمرے کے لیے ہول پنچ کٹ آؤٹ شامل ہوگا۔

 

آئی فون فولڈ میں ڈوئل کیمرہ سسٹم کی توقع ہے، جس میں کم از کم ایک 48 میگا پکسل کا سینسر شامل ہوگا۔ 

 

دوسرے کیمرے کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فون 2026 میں لانچ کیا جا سکتا ہے اور اس کے فولڈ ایبل مارکیٹ پر اثرات دیکھنے کے بعد واضح ہوں گے۔