تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
2026 میں اسمارٹ فون خریدنا مہنگا پڑ سکتا ہے، قیمتوں میں اضافے کا خدشہ
تازہ ترین - 17 دسمبر 2025
اگر آپ 2026 میں نیا اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ سال صارفین کے لیے خاصا مشکل ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس دوران اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کار ادارے کاؤنٹر پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق فونز میں استعمال ہونے والی ریم کی قیمتوں میں حالیہ مہینوں کے دوران تیز اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات آنے والے عرصے میں اسمارٹ فون مارکیٹ پر واضح طور پر پڑیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاؤنٹر پوائنٹ نے 2026 کے لیے اسمارٹ فونز کی فروخت سے متعلق اپنی پیش گوئیوں پر نظرثانی کی ہے۔
جہاں پہلے فروخت میں اضافے کی توقع ظاہر کی گئی تھی، اب مارکیٹ میں 2.1 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق 2026 کی دوسری سہ ماہی میں ریم اور میموری چپس کی قیمتیں مزید 40 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز کے مقابلے میں دسمبر تک ریم کی قیمتوں میں 8 سے 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں عالمی سطح پر ڈیوائسز کی پیداوار میں کمی کر سکتی ہیں، جس سے خاص طور پر چھوٹی کمپنیاں زیادہ متاثر ہوں گی، جبکہ ایپل جیسی بڑی کمپنیاں نسبتاً بہتر پوزیشن میں رہیں گی۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی لاگت کے باعث اسمارٹ فون کمپنیوں نے پہلے ہی اپنی ڈیوائسز میں فیچرز کم کرنا شروع کر دیے ہیں، جن میں کیمرا ماڈیولز کے معیار میں کمی، ڈسپلے، آڈیو پرزہ جات اور میموری میں کٹوتی شامل ہے۔
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ 2026 میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 7 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم فلیگ شپ یا مہنگے ماڈلز استعمال کرنے والے صارفین کو یہ فرق زیادہ محسوس نہیں ہوگا۔
دیکھیں

