تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
اوپن اے آئی نے نیا جی پی ٹی امیج ماڈل 1.5 متعارف کرا دیا، تصاویر اب زیادہ تیز اور بہتر
تازہ ترین - 17 دسمبر 2025
سال 2025 کے دوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی امیج جنریشن ماڈلز میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کے بعد گوگل کے نانو بنانا ماڈل کو صارفین میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔
اسی رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی امیج جنریشن ماڈل جی پی ٹی امیج ماڈل 1.5 متعارف کرا دیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل صارفین کی ہدایات کو زیادہ بہتر انداز میں سمجھتا ہے اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ تفصیلی اور درست تصاویر تیار کرتا ہے۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے سائیڈ بار میں موجود ChatGPT for Images کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس نئے امیج ماڈل میں صارفین کو پری سیٹ اسٹائلز اور ٹرینڈنگ ڈیزائنز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
اوپن اے آئی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اب تک زیادہ تر صارفین چیٹ جی پی ٹی کو صرف تحریری پرومپٹس کو تصاویر میں تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں، حالانکہ چیٹ انٹرفیس بنیادی طور پر اس مقصد کے لیے تیار نہیں کیا گیا تھا۔
کمپنی نے وضاحت کی کہ تصویر بنانا اور اس میں ترمیم کرنا ایک الگ نوعیت کا کام ہے، جس کے لیے مخصوص اسپیس کی ضرورت ہوتی ہے۔
اوپن اے آئی کے مطابق نیا جی پی ٹی امیج ماڈل سابقہ ورژن کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تیز ہے اور ہدایات پر کہیں زیادہ مؤثر طریقے سے عمل کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ ماڈل اے آئی تصاویر میں ٹیکسٹ کو بھی بہتر انداز میں شامل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پہلے ممکن نہیں تھا۔
دیکھیں

