تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
انسٹا گرام ریلز اب ٹی وی اسکرین پر، میٹا اور ایمازون کی نئی ایپ متعارف
تازہ ترین - 17 دسمبر 2025
اگر آپ موبائل فون پر انسٹا گرام ریلز دیکھنے کے عادی ہیں تو اب یہ مختصر ویڈیوز بڑی اسکرین پر دیکھنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔
میٹا نے ایمازون کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے انسٹا گرام فار ٹی وی ایپ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے صارفین مخصوص فائر ٹی وی ڈیوائسز پر انسٹا گرام ریلز دیکھ سکتے ہیں۔
اس نئی ایپ کے ذریعے صارفین نہ صرف ریلز دیکھ سکیں گے بلکہ انہیں لائیک کرنے اور شیئر کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
اس کے علاوہ مختلف انسٹا گرام اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کرنا اور اپنی دلچسپی کے مطابق مواد تلاش کرنا بھی ممکن ہوگا۔
ایپ میں صارفین اپنے پسندیدہ کریئیٹرز اور دیگر اکاؤنٹس کو سرچ کر سکیں گے اور انہیں ایسا ہی تجربہ ملے گا جیسے وہ موبائل فون پر انسٹا گرام استعمال کر رہے ہوں۔
کمپنی کے مطابق یہ ایپ ایک وقت میں 5 انسٹا گرام اکاؤنٹس کو سپورٹ کرے گی، جس سے ایک ہی گھر کے متعدد افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
میٹا کے مطابق یہ ایپ انسٹا گرام کے ریکمینڈیشن الگورتھم کو استعمال کرتی ہے، جس کے باعث مواد کی تجویز کا عمل موبائل ایپ جیسا ہی رہے گا۔
یہ نئی ایپ فی الحال امریکا میں ایمازون ایپ اسٹور پر دستیاب ہے، جبکہ دیگر ممالک میں اس کی دستیابی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔
دیکھیں

