تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
تحقیق: کووڈ-19 ویکسین حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ، قبل از وقت پیدائش کا خطرہ کم
تازہ ترین - 18 دسمبر 2025
ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ حاملہ خواتین جو کووڈ-19 کی ویکسین لگواتی ہیں، ان کے بچوں کے قبل از وقت پیدا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
جرنل آف دی امیریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع شدہ مطالعے کے مطابق ویکسی نیشن حاملہ خواتین کے اسپتال یا آئی سی یو میں داخلے کے امکانات کو بھی کم کرتی ہے۔
تحقیق کی سینئر محقق ڈاکٹر ڈیبرا مومی کا کہنا ہے کہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ کووڈ-19 ویکسی نیشن حاملہ خواتین اور ان کے بچوں دونوں کو پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ وائرس کی شکل بدلتی رہتی ہے، ویکسین ماں اور بچے کے لیے مؤثر حفاظتی کردار ادا کرتی ہے۔ مطالعے میں مجموعی طور پر تقریباً 20,000 حمل کے نتائج کا تجزیہ شامل کیا گیا۔
دیکھیں

