تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
ایمازون اور اوپن اے آئی سرمایہ کاری مذاکرات میں، کمپنی کی مالیت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے
تازہ ترین - 18 دسمبر 2025
تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشہور کمپنی ایمازون اوپن اے آئی، جس کی ملکیت چیٹ جی پی ٹی کے پاس ہے، میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کر رہی ہے۔
ممکنہ ڈیل کے بعد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی کی مالیت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمازون ممکنہ طور پر اوپن اے آئی میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر سکتی ہے، تاہم دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ بات ابھی حتمی نہیں ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ سرمایہ کاری کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی اے آئی اور کمپیوٹنگ پاور کی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔
اس سال این ویڈیا اور اوریکل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی اوپن اے آئی کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے کر چکی ہیں۔
دیکھیں

