تازہ ترین - 27 دسمبر 2025
سندھ پولیس نے کرایہ داروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن ایپلیکیشن متعارف کرادی
تازہ ترین - 18 دسمبر 2025
سندھ پولیس نے صوبے میں کرایہ داروں کی معلومات کے اندراج کے لیے ایک آن لائن رجسٹریشن ایپلیکیشن متعارف کروائی ہے۔
اس اقدام کے تحت مالکان اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات گھر بیٹھے ویب سائٹ کے ذریعے درج کر سکیں گے، جس سے پولیس اسٹیشن جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
یہ سہولت “TENANT REGISTRATION FOR URBAN SECURITY & TRACKING” کے نام سے سندھ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے: https://tenantregister.sindhpolice.gov.pk۔
کرایہ داری ایکٹ کے مطابق مالک مکان اپنے کرایہ داروں کی معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فراہم کرنے کے پابند ہیں، اور یہ ایپلیکیشن اس عمل کو ڈیجیٹل اور محفوظ بناتی ہے۔
سندھ پولیس کا ٹرسٹ سسٹم شہری تحفظ کو بڑھانے اور کرایہ دار کی شناخت و ٹریکنگ کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے شہری شفاف اور محفوظ رجسٹریشن کے عمل میں حصہ لے کر محفوظ اور پرامن معاشرے کی تشکیل میں پولیس کا ساتھ دے سکتے ہیں۔
دیکھیں

