ترکی میں کاسمیٹک سرجری کے دو دن بعد برطانوی خاتون ہلاک

news-banner

تازہ ترین - 19 دسمبر 2025

ترکی کے استنبول میں 34 سالہ برطانوی خاتون صوفی ہنٹ کی موت، برازیلیئن بٹ لفٹ (BBL) اور ٹمی ٹک سرجری کے دو دن بعد واقع ہوئی۔


رپورٹس کے مطابق 9 مارچ 2022 کو صوفی تین بار کارڈیک اریسٹ کا شکار ہوئیں اور اسپتال میں ہلاک ہو گئیں۔


اہلخانہ نے نارتھمپٹن کی عدالت میں بتایا کہ صوفی کی صحت سرجری کے لیے مکمل طور پر مناسب نہیں تھی۔


صوفی کی بہن نے کہا کہ اگر وہ سرجری نہ کرواتی تو وہ اب زندہ ہوتی۔


اسپتال نے ابھی تک آپریشن کے بعد پیچیدگیوں اور موت کی وجوہات کی وضاحت نہیں کی ہے۔