’میجک مشروم‘ دماغی چکر کم کر کے ڈپریشن کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے

news-banner

تازہ ترین - 19 دسمبر 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’میجک مشروم‘ میں موجود ایک مرکب دماغ میں اس سرگرمی کو کم کر سکتا ہے جو افراد کو منفی سوچ کے چکر سے باہر نہیں آنے دیتی اور یوں ڈپریشن کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔


اس ذہنی کیفیت میں مبتلا افراد اکثر ہفتوں تک خوشی یا سرگرمیوں میں دلچسپی محسوس نہیں کرتے، اور عالمی سطح پر کروڑوں لوگ اس کا شکار ہیں۔


موجودہ علاج میں ٹاک تھراپی اور اینٹی ڈپریسنٹس شامل ہیں، لیکن یہ سب کے لیے مؤثر نہیں ہوتے۔

 

 محققین کا کہنا ہے کہ اس کیفیت میں لوگوں کے طویل عرصے تک پھنس جانے کی وجوہات ابھی مکمل طور پر واضح نہیں ہیں۔