تازہ ترین - 25 دسمبر 2025
برطانیہ میں 8 میں سے 1 نوجوان نے نکوٹین پاؤچز استعمال کیے، ماہرین صحت نے لت کے خدشات ظاہر کر دیے
تازہ ترین - 22 دسمبر 2025
انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں کیے گئے حالیہ سروے کے مطابق 14 سے 17 سال کے 13 فیصد نوجوان نکوٹین پاؤچز استعمال کر چکے ہیں، جنہیں عام طور پر “سنز” بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ پاؤچز کینسر کے خطرے کو بڑھا تو نہیں سکتے، لیکن نکوٹین کی لت اور منہ و دانتوں کے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر نوجوان یہ پاؤچز دوستوں یا دکانوں سے حاصل کرتے ہیں، جہاں عمر کی پابندی اکثر نافذ نہیں ہوتی۔
برطانوی حکومت کے مجوزہ قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو نکوٹین پاؤچز کی فروخت پر پابندی، ذائقوں میں کمی، پیکجنگ میں تبدیلی اور نکوٹین کی مقدار کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ یہ مصنوعات بچوں کے لیے کم پرکشش بن سکیں۔
سابق وزیر صحت اسٹیو برائن نے کہا کہ مشہور نکوٹین پاؤچز کی زیادہ تر برانڈز سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کی ملکیت ہیں، جو نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے کے لیے مسلسل نئے طریقے تلاش کرتی رہتی ہیں۔
دیکھیں

