صدر اور بلاول بھٹو کا پیغام: بینظیر بھٹو کی زندگی انصاف، جرات اور ہم آہنگی کی علامت تھی

news-banner

پاکستان - 27 دسمبر 2025

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے ہمیشہ پرامن طریقے اختیار کیے جائیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ نفرت اور انتقامی سیاست کے بجائے اتحاد اور جمہوریت کو فروغ دینا بے نظیر بھٹو کا اصل پیغام تھا۔

 

 صدر زرداری نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ بینظیر نے اپنے نظریات کی قیمت جان کی صورت میں ادا کی۔

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دخترِ مشرق کی زندگی جرات اور ہمدردی کا ایک نایاب امتزاج تھی۔

 

 بلاول بھٹو نے برسی کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی اور بے نظیر بھٹو نے آخری سانس تک جمہوریت کے لیے ثابت قدم رہ کر اپنی قربانی دی۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ شہید بینظیر بھٹو ایک کرشماتی رہنما تھیں جو اپنے وقت سے بہت آگے کی بصیرت رکھتی تھیں، اور ان جیسے قائدین صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ نفرت سے دور رہنے، معاف کرنے اور دوسروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کی تعلیم دی، اور وہ خواتین کی خودمختاری، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے حقوق کی محافظ بھی تھیں۔