چین نے تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

news-banner

دنیا - 27 دسمبر 2025

چین نے تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

 

چین کی جانب سے پابندیوں میں شامل افراد کے ملک میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، ان کا چین میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اور چینی حکام نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی زدہ افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کے کاروباری روابط نہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

 

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان امریکا-چین تعلقات میں "پہلی سرخ لکیر" ہے اور اسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

 

 وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کا چین سخت جواب دے گا اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلحہ فراہم کرنے کی خطرناک کوششیں بند کرے۔

 

یہ اقدام اس امریکی اعلان کے بعد سامنے آیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے تائیوان کو 11.1 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔