2025 میں پاکستانی سینما: کامیاب فلمیں ’لو گرو‘، ’دیمک‘ اور ’نیلوفر‘، کئی فلمیں ناکام رہیں

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 27 دسمبر 2025

چند سال پہلے تک پاکستان میں ہر سال درجنوں مقامی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لیے آتی تھیں، اور عید کے موقع پر 2 سے 3 فلمیں ریلیز ہونا معمول تھا، لیکن اب یہ تعداد ہر سال کم ہو رہی ہے۔

 

سال کے آغاز میں عید الفطر کے موقع پر 6 فلمیں ریلیز ہوئیں، تاہم زیادہ تر فلمیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ شاز خان کی ’مارشل آرٹسٹ‘ کو سینما گھروں میں شوز نہیں ملے، اور قلفی کی بڑی کاسٹ کے باوجود فلم ناکام رہی۔

 

رواں سال عوام کو سینما گھروں کی طرف کھینچنے والی کامیاب فلمیں درج ذیل ہیں:

 

لو گرو


نامور ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر دھوم مچائی اور اوپننگ پر 12 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ 

 

عالمی سطح پر یہ فلم 80 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ ہمایوں سعید، ماہرہ خان، رمشا خان، مومنہ اقبال اور سوہا علی ابڑو نے فلم میں اہم کردار ادا کیے۔

 

دیمک
رافے راشدی کی ہدایت کاری میں بننے والی ہارر فلم ’دیمک‘ عیدالضحیٰ پر ریلیز ہوئی اور 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

 

 فلم کی کہانی ساس اور بہو کے تلخ تعلقات پر مبنی ہے، جس کے پس منظر میں پراسرار مخلوق سرگرم ہے۔

 

 فلم میں فیصل قریشی، جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، سونیا حسین اور ثمن انصاری نے اداکاری کی۔

 

نیلوفر


سال کی آخری فلم ’نیلوفر‘ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی۔ فواد خان اور ماہرہ خان نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کی۔

 

ویلکم ٹو پنجاب
ہدایت کار شہزاد رفیق کی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اگرچہ باکس آفس پر کامیاب نہ ہوئی، لیکن یہ آذربائیجان کے باکو فلمی میلے میں بیسٹ آڈیئنس ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

 

ناکام فلمیں
’قلفی‘، ’کبیر‘، ’عشق لاہور‘، ’لمبی جدائی‘، ’مارشل آرٹسٹ‘ اور ’ججی‘ میں سے زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر ناکام رہیں، جس سے یہ واضح ہوا کہ ہر سال ریلیز ہونے والی مقامی فلموں میں کامیابی کی شرح محدود ہو گئی ہے۔