انٹرٹینمنٹ - 30 دسمبر 2025
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پر بڑی پیش رفت، ان ڈائریکٹ رابطہ قائم
پاکستان - 30 دسمبر 2025
اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت دونوں فریقین کے درمیان ان ڈائریکٹ رابطہ قائم ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر اور تحفظ آئین پاکستان تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ایک مشترکہ دوست کے ذریعے وفاقی وزیر کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔
پیغام میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر رہی ہے اور یہ مشاورت مکمل ہوتے ہی اپوزیشن سے باضابطہ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے سلسلے میں محمود خان اچکزئی سے رابطہ کیا ہے، جبکہ سینئر سیاستدان کی جانب سے مطلوبہ دستاویزات آج فراہم کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہو سکتا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مشاورت سے یہ تاثر ملتا ہے کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ دکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دنوں میں اپوزیشن کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دی تھی۔
دیکھیں

