پاکستان - 30 دسمبر 2025
عماد وسیم کے ذاتی معاملات پر نائلہ راجہ کی خاموشی ٹوٹ گئی، سوشل میڈیا پر بحث تیز
انٹرٹینمنٹ - 30 دسمبر 2025
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ذاتی معاملات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، جب ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں عماد وسیم کی طلاق کے اعلان اور ثانیہ اشفاق کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر تیسرے فریق کو علیحدگی کا ذمہ دار قرار دیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
متعدد صارفین کی جانب سے نائلہ راجہ سے وضاحت کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
اسی تناظر میں ایک صارف نے انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس میں نائلہ راجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ الزامات کے حق میں شواہد پیش کریں یا انہیں واضح طور پر جھوٹا قرار دیں۔
اس پر نائلہ راجہ نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے قانونی مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ ہتکِ عزت کا قانون صرف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لاگو ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس ٹھوس شواہد ہوں تو وہ انہیں متعلقہ قانونی فورمز پر پیش کر سکتا ہے، بصورتِ دیگر ایسے الزامات کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش سمجھا جائے گا۔
نائلہ راجہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ردِعمل مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
کچھ صارفین نے ان کے مؤقف پر سخت تنقید کی، جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ ثانیہ اشفاق نے اپنی پوسٹس میں کسی فرد کا نام نہیں لیا۔
معاملہ تاحال سوشل میڈیا پر بحث اور مختلف آراء کا مرکز بنا ہوا ہے۔
دیکھیں

