وزیراعظم شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے، یو اے ای کے صدر سے ملاقات متوقع

news-banner

دنیا - 30 دسمبر 2025

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف رحیم یار خان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

 

متحدہ عرب امارات کے صدر 26 دسمبر کو پاکستان پہنچے تھے اور اس کے بعد شکار کے لیے رحیم یار خان میں موجود ہیں۔

 

 27 دسمبر کو پریس بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی بتایا کہ یو اے ای کے صدر شکار کے لیے رحیم یار خان گئے ہیں۔

 

یو اے ای کے صدر کے پاکستان آمد پر وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انہیں استقبال کیا تھا۔