انٹرٹینمنٹ - 31 دسمبر 2025
نیو ایئر نائٹ: پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا سخت سیکیورٹی پلان، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر پابندی
پاکستان - 31 دسمبر 2025
پنجاب پولیس نے نئے سال کی شب کے لیے وسیع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار مختلف شہروں میں تعینات ہوں گے تاکہ عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
آئی جی عثمان انور نے خبردار کیا ہے کہ خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنے والے شرپسند عناصر کو سخت کارروائی کے تحت حوالات میں بھیجا جائے گا۔ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد میں بھی ہلڑ بازی، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے 8 خصوصی اسکواڈز تشکیل دیے گئے ہیں، جبکہ تفریحی مقامات پر ٹریفک کے خصوصی دستے تعینات ہوں گے۔
پولیس کے مطابق آج شام 7 بجے سے رات 3 بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا، والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ون ویلنگ اور انڈر ایج ڈرائیونگ سے منع کریں۔
دوسری جانب مری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت صرف سیاحتی فیملیز کو مری مال روڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی تاکہ سیاحوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
دیکھیں

