انٹرٹینمنٹ - 31 دسمبر 2025
سابق وزیراعظم بنگلہ دیش بیگم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ادا، سوگواروں کی بڑی تعداد نے خراجِ عقیدت پیش کیا
دنیا - 31 دسمبر 2025
سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ دوپہر 2 بجے قومی پارلیمنٹ کے احاطے میں ادا کی گئی۔
اس سے قبل ان کا جسدِ خاکی گُلشن میں واقع ان کے صاحبزادے طارق رحمان کی رہائش گاہ سے ایمبولینس کے ذریعے مانک میا ایونیو پہنچایا گیا، جہاں اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے انہیں آخری سلام پیش کیا۔
صبح سویرے ملک کے مختلف علاقوں سے سوگوار پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف میں پہنچنا شروع ہو گئے تھے، کئی افراد صبح 4 بجے ہی موجود تھے اور بیشتر نے سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
سوگواروں میں نواکھالی، فینی، برہمن بریا، بھولا، بوگرا اور میمن سنگھ سمیت مختلف اضلاع کے لوگ شامل تھے، جبکہ ملکی اور غیر ملکی سینئر سیاسی رہنماؤں اور سفارت کاروں نے بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نمازِ جنازہ کے بعد بیگم خالدہ ضیا کو ان کے مرحوم شوہر، سابق صدر اور بی این پی کے بانی ضیاء الرحمٰن کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ بیگم خالدہ ضیا منگل کی صبح 6 بجے ڈھاکہ کے ایور کیئر اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔
ان کی وفات بنگلہ دیش کے سیاسی منظرنامے میں ایک اہم باب کے اختتام اور اس دور کے خاتمے کی علامت ہے، جس میں وہ ملک کی سب سے مضبوط اور بااثر سیاسی آوازوں میں شمار ہوتی رہیں۔
دیکھیں

