پاکستان - 31 دسمبر 2025
2025: پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کے لیے خوشیوں اور نئی شروعات کا سال
انٹرٹینمنٹ - 31 دسمبر 2025
2025 پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کے لیے خوشیوں اور نئی شروعات کا سال ثابت ہوا۔
ایک زمانہ تھا جب شادیوں میں ساتھی فنکار اور صحافی بڑی تعداد میں شریک ہوتے تھے، لیکن اب سوشل میڈیا کے ذریعے تصاویر شیئر کر کے شادی کی اطلاع دی جاتی ہے۔
رواں سال کئی معروف فنکار اپنی ذاتی زندگی میں خوشیوں کے لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔
اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان نے جنوری 2025 میں اپنی شادی کی تصدیق کی اور فروری میں سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں نکاح کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
اسی طرح، ماورا حسین اور امیر گیلانی بھی شادی کے بندھن میں بندھے، ماورا نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں لی گئی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔
شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی بھی ملک سے باہر ہوئی، جبکہ عالمی ایوارڈ یافتہ اداکار احمد علی اکبر نے بھی سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی۔
رواں برس دیگر فنکار جیسے عمر شہزاد، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ٹک ٹاکر ربیکا خان کی شادیوں کے چرچے بھی سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں سننے کو ملے۔
یوں 2025 شوبز کے لیے کامیابیوں کے ساتھ خوشیوں، نئی زندگیوں اور یادگار لمحوں کا سال رہا۔
دیکھیں

