انٹرٹینمنٹ - 31 دسمبر 2025
ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی غیر رسمی ملاقات
پاکستان - 31 دسمبر 2025
ڈھاکا میں بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی آخری رسومات کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مصافحہ ہوا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خود چل کر ایاز صادق کی نشست تک آئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا اعلیٰ سطح کا براہِ راست رابطہ ہے۔
خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر اعلیٰ حکام اور مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں اور سیاسی و سفارتی روابط منقطع ہیں، تاہم عالمی فورمز پر محدود سطح پر رابطے دیکھنے میں آئے ہیں۔
دیکھیں

