سناتن پانڈے کا دعویٰ: 2019 کے پلوامہ حملے میں بی جے پی کی سازش شامل تھی

news-banner

دنیا - 01 جنوری 2026

سماج وادی پارٹی کے رہنما سناتن پانڈے نے کہا ہے کہ 2019 میں ہونے والا پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا۔ پانڈے نے دعویٰ کیا کہ حملے کے پس پردہ حقیقت کو چھپانے کے لیے جھوٹا ڈرامہ رچایا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آج تک بی جے پی یہ نہیں بتا سکی کہ حملے میں استعمال ہونے والا آر ڈی ایکس کہاں سے آیا۔ بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر الزام لگانا مودی حکومت کی عادت بن چکی ہے۔

 

واضح رہے کہ فروری 2019 میں پلوامہ کے لیت پورہ ہائی وے پر ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی بھارتی فوجیوں کی بس سے جا ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔