دنیا - 02 جنوری 2026
ٹرمپ کی ایران کے مظاہرین پر تشدد کی صورت میں فوجی مداخلت کی دھمکی، ایرانی مشیر نے خبردار کیا
دنیا - 02 جنوری 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ اگر ایران میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا یا انہیں قتل کیا گیا تو امریکا ان کے دفاع کے لیے فوراً مداخلت کرے گا۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکی مداخلت خطے میں افراتفری اور کشیدگی بڑھانے کے مترادف ہوگی۔
ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، جن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کم از کم 6 مظاہرین ہلاک اور 30 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
دیکھیں

