وینزویلا پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، میئر نیویارک ظہران ممدانی

news-banner

دنیا - 04 جنوری 2026

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے وینزویلا پر امریکی کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کسی خودمختار ملک پر حملہ دراصل جنگ کے مترادف ہے۔ 

 

ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کی جیل میں رکھنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ اس امریکی کارروائی کے اثرات نیویارک میں مقیم وینزویلا کے شہریوں پر بھی پڑیں گے۔

 

واضح رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

 

وینزویلا کی حکومت نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔