کینو: موسمِ سرما کا صحت بخش تُرشاوہ پھل

news-banner

تازہ ترین - 11 مارچ 2026

کینو موسمِ سرما کا ایک مقبول اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ 

 

ماہرین کے مطابق کینو وٹامن سی کا اہم قدرتی ذریعہ ہے، جو قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے اور موسمی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

 

کینو میں وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی نائن، فاسفورس اور پوٹاشیم سمیت کئی اہم غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ 

 

اس میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جس سے جسم کو توانائی اور تازگی ملتی ہے۔

 

صحت کے ماہرین کے مطابق کینو کا استعمال دل کی شریانوں کو صحت مند رکھنے، بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے اور نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔

 

اس کے علاوہ کینو میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کینسر پیدا کرنے والے مضر مادوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ اس کا جوس نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا اور تیزابیت و سینے کی جلن میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ کینو جلد کو خوبصورت بنانے، یادداشت بہتر کرنے اور جسمانی توانائی برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔