انور مقصود کی پوتی کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 05 جنوری 2026

لاہور: مشہور کہانی کار اور طنز و مزاح نگار انور مقصود کی پوتی کے حالیہ نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود نے اس خوشی کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے والد اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ایک ہی طرح کے لباس میں دلکش انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

 

تصویر کے کیپشن میں بلال مقصود نے لکھا کہ ہمارے بچے اور دادا اس خوشی کے موقع پر موجود ہیں۔ 

 

سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو بے حد پسند کیا اور اہلِ خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔