تازہ ترین - 12 مارچ 2026
ساجد حسن کو لائیو شو میں بیوی کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کا سامنا
انٹرٹینمنٹ - 12 مارچ 2026
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار ساجد حسن کو حال ہی میں نجی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن میں بیوی شکیلا کے ساتھ بطور مہمان شرکت کے دوران لائیو شو میں بیوی کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کچن سیگمنٹ کے دوران ساجد حسن نے مسلسل اپنی اہلیہ کا مذاق اڑایا اور ان کی نقلیں بھی اتارتے رہے۔
ساجد حسن کی اہلیہ نے اس رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ مصنوعی ذہانت کے بارے میں بات کرنے کی کوشش تھی‘۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے اداکار کے رویے پر تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ آدمی اپنی بیوی کے ساتھ ایسے رویے کی وجہ سے کامیاب نہیں ہو رہا‘، جبکہ ایک اور صارف نے ٹی وی چینلز کے معیار پر سوال اٹھایا کہ وہ ایسے شخص کو پروگرامز میں مدعو کر رہے ہیں جس کا بیٹا منشیات فروخت کرتا ہے۔
دیکھیں

