تازہ ترین - 12 مارچ 2026
آنتوں کے کینسر کی ابتدائی علامات منہ میں ظاہر ہو سکتی ہیں، ماہرین صحت
تازہ ترین - 12 مارچ 2026
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ آنتوں کے کینسر کی ابتدائی علامات بعض اوقات منہ میں ظاہر ہو سکتی ہیں۔
برطانیہ میں ہر 12 منٹ بعد کسی شخص میں کولوریکٹل کینسر کی تشخیص ہوتی ہے اور ہر سال تقریباً 17 ہزار افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اگرچہ آنتوں کی کیفیت میں تبدیلی اور پیٹ میں تکلیف سب سے عام ابتدائی علامات ہیں، تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ منہ میں ہونے والی تبدیلیاں بھی کینسر کے خطرے سے متعلق ہو سکتی ہیں۔
ڈاکٹر مارک برہینے کے مطابق دانتوں کے عام مسائل منہ کے مائیکرو بایوم میں عدم توازن کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
نقصان دہ بیکٹیریا بڑی آنت تک پہنچ کر سوزش پیدا کر سکتے ہیں، جو بعض صورتوں میں کینسر کے بڑھنے کا باعث بن سکتی ہے۔
دانتوں کی مناسب صفائی نہ کرنا، سگریٹ نوشی، زیادہ الکحل اور کم فائبر والی غذا اس توازن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
مسوڑھوں سے خون آنا، سوجن یا پیچھے ہٹنا بھی ممکنہ خطرے کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جن افراد کے دانت کم ہوں یا مسوڑھوں کی بیماری ہو، ان میں بڑی آنت کے قبل از کینسر پولپس کا خطرہ 17 تا 21 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
بدبو، زبان پر سفید یا پیلی تہہ اور کئی دانتوں کا گرنا بھی آنتوں کے کینسر کے ابتدائی اشارے ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ علامات اکثر بغیر کسی نمایاں تکلیف کے ظاہر ہوتی ہیں، اس لیے سالوں تک نظر انداز رہ جاتی ہیں، اور دانتوں اور منہ کی صفائی کے ساتھ ساتھ بروقت معائنہ انتہائی ضروری ہے۔
دیکھیں

