پاکستان - 08 جنوری 2026
ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
کھیل - 07 جنوری 2026
بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے نکالے جانے کی خبروں پر ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ خبریں درست نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا ذاتی فیصلہ خود ہی کر چکی ہیں۔
ریدھیما کے مطابق ان کے لیے قومی مفاد سب سے پہلے ہے اور کرکٹ کو وہ ایک پیشہ ور اسائنمنٹ کی حیثیت دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کرکٹ کے کھیل کی ایمانداری، عزت اور جذبے کے ساتھ خدمت کی ہے اور اسی جذبے کے تحت وہ کھیل سے وابستہ رہیں گی۔
دیکھیں

