شاہین شاہ آفریدی آئندہ ہفتے سے بولنگ دوبارہ شروع کریں گے، انجری سنجیدہ نہیں

news-banner

کھیل - 07 جنوری 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے سے بولنگ دوبارہ شروع کریں گے۔

 

 لاہور میں پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کی تقریب کے دوران شاہین نے کہا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں، صرف سوجن ہے جو ٹھیک ہو جائے گی، اور ان کا ری ہیب جاری ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر میچ میں بابر اعظم ففٹی کریں، اور پاکستان نے گزشتہ عرصے میں اچھی کرکٹ پیش کی ہے۔

 

 شاہین نے لاہور قلندرز کے ملک بھر میں ٹرائیلز کرنے اور ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے فائدے کا بھی ذکر کیا۔

 

شاہین نے کہا کہ کوچز سے فیڈ بیک لیا اور نوجوان کھلاڑی ہمارے مستقبل کے ستارے ہیں۔

 

 ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اس بار بھی اچھا کھیلیں گی اور ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گی، جبکہ مقصد پاکستان کے لیے نئے کرکٹرز تیار کرنا ہے۔

 

واضح رہے کہ چند روز قبل شاہین آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔