پاکستان - 09 جنوری 2026
امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی کامیابی، کیمبرج کو میئر اور ڈپٹی میئر مل گئے
دنیا - 08 جنوری 2026
امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں کیمبرج شہر میں میئر اور ڈپٹی میئر دونوں عہدوں پر پاکستانی نژاد امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی تیسری مرتبہ کیمبرج سٹی کی میئر منتخب ہوئیں، جس کے ساتھ ہی انہوں نے مسلسل تین بار میئر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا۔
اسی طرح بورے والا سے تعلق رکھنے والے برہان اعظم کو کیمبرج سٹی کا نیا ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر دونوں عہدوں پر پاکستانی نژاد مسلمان نمائندے منتخب ہوئے ہیں۔
اس تاریخی کامیابی پر پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف حلقوں کی جانب سے سنبل صدیقی اور برہان اعظم کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔
دیکھیں

