بنگلہ دیش نے بھارت پر ویزا پابندیاں سخت کر دیں، سفارتی مشنز میں خدمات معطل

news-banner

دنیا - 09 جنوری 2026

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے پیش نظر بھارتی شہریوں کے لیے ویزا پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ 

 

وزارت خارجہ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں بنگلہ دیشی سفارتی مشنز کے ویزا سیکشنز کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔


اب کاروباری اور ملازمت کے ویزوں کے علاوہ دیگر تمام ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

 

 کولکتہ میں ڈپٹی ہائی کمیشن کی تمام قونصلر اور ویزا سروسز بند کر دی گئی ہیں، جبکہ ممبئی اور چنئی میں سیاحتی، طبی اور دیگر ویزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


وزارت خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات خالصتاً سکیورٹی بنیادوں پر کیے گئے ہیں کیونکہ بھارت میں بنگلہ دیشی سفارتخانوں کے اطراف احتجاجی مظاہرے اور دھمکیاں جاری ہیں، جو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔ 

 

یاد رہے کہ دسمبر میں بنگلہ دیش نے نئی دہلی کے ہائی کمیشن، اگرتلہ کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن اور سلی گوڑی کے ویزا سینٹر کی خدمات بھی معطل کر دی تھیں۔