دنیا - 09 جنوری 2026
علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
پاکستان - 08 جنوری 2026
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا اور اس کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کیا اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق، ملزم روپوش ہو چکا ہے، اس لیے اس کے ضمانتی مچلکے منسوخ کر دیے گئے اور اسے اشتہاریوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
کیس تھانہ بارہ کہو میں درج ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔
دیکھیں

