پاکستان - 09 جنوری 2026
راولپنڈی میں بیوی کے قتل کا ڈرامہ بےنقاب، شوہر گرفتار
پاکستان - 09 جنوری 2026
راولپنڈی کے تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس نے دو ہفتے قبل اپنی اہلیہ کو قتل کر کے الزام اس کے سابق شوہر پر ڈال دیا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور خود کو معمولی زخمی کر کے واقعے کو سابق شوہر پر حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
تاہم تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا، جس کی نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد ہوا۔
ایس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔
دیکھیں

