پاکستان - 09 جنوری 2026
وائٹ ہاؤس: وینزویلا کے تیل کی فروخت کی رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی
دنیا - 08 جنوری 2026
وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع کی جائے گی، جبکہ روسی بحری جہاز کے عملے کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکا پابندیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گا اور وینزویلا کے عبوری حکام کے فیصلے امریکا کے مشورے کے مطابق ہوں گے۔
امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچنے والے روسی آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ آئل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے، اور ضرورت پڑنے پر صدر ٹرمپ امریکی فوج استعمال کر کے آئل ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
تاہم، وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنا قبل از وقت قرار دیا گیا ہے۔
روس نے امریکی قبضے کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
دیکھیں

