پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح چھو لی

news-banner

کاروبار - 08 جنوری 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروبار کے دوران انڈیکس نے تاریخی بلندی حاصل کی۔

 

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، اور 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 187,427 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

 

گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1,456 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 186,518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

 تجزیہ کاروں کے مطابق، رواں کاروباری ہفتے کے دوران PSX میں مسلسل تیزی کا رجحان رہا اور مارکیٹ نے کئی نئی نفسیاتی سطحیں عبور کر کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔