ایشیز: سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی کامیابی، سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

news-banner

کھیل - 08 جنوری 2026

سڈنی: ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے سیریز 1-4 سے جیت لی۔

 

 سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 37 اور جیک ویدرالڈ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ٹریوس ہیڈ، کپتان اسٹیو اسمتھ 12 اور اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

کیمرون گرین نے 22 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 16 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہتے ہوئے وننگ شاٹ کھیلا۔

 

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3 جبکہ ول جیکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل انگلینڈ نے میچ کے پانچویں روز اپنی اننگز 302 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی، تاہم صرف 40 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 342 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

 

انگلش بلے باز جیکب بیتھل نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 154 رنز بنائے، جبکہ بین ڈکٹ اور ہیری بروک نے 42، 42 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

آسٹریلیا کی جانب سے بیو ویبسٹر اور مچل اسٹارک نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، اسکاٹ بولینڈ نے 2 جبکہ مائیکل نیسر نے ایک وکٹ حاصل کی۔


سیریز میں شاندار کارکردگی پر مچل اسٹارک کو 31 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔