پاکستان - 09 جنوری 2026
عثمان خواجہ آخری ٹیسٹ میں یادگار اننگز نہ کھیل سکے، جذباتی مناظر کے ساتھ کیریئر کا اختتام
کھیل - 08 جنوری 2026
سڈنی: آسٹریلیا کے مایہ ناز اور پاکستانی نژاد بلے باز عثمان خواجہ اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
ایشیز سیریز کے آخری میچ میں اگرچہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم عثمان خواجہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
جب عثمان خواجہ آخری بار بیٹنگ کے لیے میدان میں داخل ہوئے تو انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ کریز پر پہنچتے ہی ساتھی کھلاڑی مارنس لبوشین نے انہیں گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔
عثمان خواجہ نے پہلی اننگ میں 17 جبکہ دوسری اننگ میں صرف 6 رنز اسکور کیے۔ آؤٹ ہو کر پویلین واپسی پر انہوں نے میدان میں سجدۂ شکر ادا کیا، جس کے باعث جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔
اس موقع پر ان کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے۔
عثمان خواجہ کے اہل خانہ اور شائقین کرکٹ نے ان کے شاندار کیریئر پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہے کہ عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کے لیے 88 ٹیسٹ میچز میں 16 سنچریوں اور 28 نصف سنچریوں کی مدد سے 6229 رنز اسکور کیے۔
دیکھیں

