تازہ ترین - 09 جنوری 2026
ٹیلر سوئفٹ سے شادی کی قیاس آرائیوں کے دوران ٹریوس کیلسی نے ریٹائرمنٹ سے متعلق منصوبہ واضح کر دیا
انٹرٹینمنٹ - 08 جنوری 2026
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ سے شادی کی افواہوں کے بیچ این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی نے اپنے مستقبل اور ممکنہ ریٹائرمنٹ پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ٹریوس کیلسی کا کہنا تھا کہ طویل اور کامیاب فٹبال کیریئر کے بعد کھیل کو خیرباد کہنا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ وقت کے لیے عام زندگی گزارنا چاہتے ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ مستقبل میں فٹبال کے ساتھ ان کا رشتہ کس نوعیت کا رہے گا۔
کیلسی کے مطابق وہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ایگزٹ میٹنگز بھی مکمل کر چکے ہیں اور اپنے مؤقف سے سب کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 4 جنوری 2026 کو لاس ویگاس ریڈرز کے خلاف شکست کے بعد کنساس سٹی چیفس کا سیزن اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد ٹریوس کیلسی کے مستقبل سے متعلق سوالات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔
اگرچہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق کوئی براہِ راست بیان نہیں دیا، تاہم مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریوس کیلسی اور ٹیلر سوئفٹ 13 جون 2026 کو رہوڈ آئی لینڈ کے معروف اوشن ہاؤس میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس جوڑی نے 26 اگست 2025 کو اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
دیکھیں

